Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں میں ہراسانی سے متعلق آگاہی کیلیے پہلی پاکستانی اینیمیٹڈ سیریز ’سُپرسوہنی‘ ریلیز کیلیے تیار

Now Reading:

بچوں میں ہراسانی سے متعلق آگاہی کیلیے پہلی پاکستانی اینیمیٹڈ سیریز ’سُپرسوہنی‘ ریلیز کیلیے تیار

بچوں میں جنسی ہراسانی سے متعلق آگاہی کیلیے پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ سیریز ’سُپرسوہنی‘ ریلیز کیلیے تیار ہوگئی ہے۔

لاہور کے معروف سماجی ادارے ’ سماج ‘ نے پاکستان میں جرمنی کے سفارت خانے کے تعاون سے اینیمیٹڈ سیریز تیار کی ہے۔

’سُپر سوہنی‘ کے نام سے بنائی گئی اس اینیمیٹڈ سیریز کا مقصد بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی کے واقعات کے حوالے سے آگہی فراہم کرنا اور ان کی روک تھام ہے۔

10 اقساط پر مبنی ’سُپر سوہنی‘ کی پہلی قسط جمعہ31 دسمبر کو سوشل میڈیا(انٹرنیٹ) پر ریلیز کی دی جائے گی۔

پاکستان میں جرمنی کے سفارت کار برنارڈ شلاگ ہیک نے ’سُپر سوہنی‘ کا ٹیزر بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔

Advertisement

برنارڈ شلاگ ہیک نے امید ظاہر کی ہے کہ ’سُپر سوہنی‘ کے ذریعے بچوں میں بیدار ہونے والا شعور انہیں ایسی صورت حال سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

’سُپر سوہنی‘ بنانے والی سماجی تنظیم ’سماج‘ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سحر مرزا کا کہنا ہے کہ اینیمیشن بچوں کی توجہ حاصل کرنے اور سکھانے کے لیے بہترین طریقہِ اظہار ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیے : آن لائن ہراسانی کی شکایات میں 189 فیصد اضافہ

سحر مرزا نے مزید کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی جرائم اکثرشرم اور بے عزتی کے خوف سے درج ہی نہیں ہوتے، سُپر سوہنی دیکھنے کے بعد بچوں کو ناصرف جنسی ہراسیت کی مختلف اقسام سے آگہی ملے گی بلکہ اس کے بعد وہ اپنے والدین یا نگرانوں سے اس مسئلے پر بلا خوف بات کر سکیں گے۔

’سُپر سوہنی‘ کو تحریری شکل دینے والے قلمکارابدال احمد جعفری کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ یہ سیریز مستقبل میں بچوں کے ساتھ رونما ہونے والے واقعات کی روک تھام میں مدد گار ثابت ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

شریف خاندان کا سب سے بڑا کاروبار کرپشن ہی رہا ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

Now Reading:

شریف خاندان کا سب سے بڑا کاروبار کرپشن ہی رہا ہے، ڈاکٹر شہباز گِل
شہباز گِل

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا سب سے بڑا کاروبار کرپشن ہی رہا ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاش شوباز شریف زرمبادلہ کی خرابی کا سوال کبھی مفرور اسحاق ڈار سے بھی کرتے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل ڈار نے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز سے کم کرکے 7 ارب ڈالرز چھوٹے تھے ، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پچھلے 4 سال کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ شہبازشریف مان رہے ہیں کہ 7 ارب سے 25 ارب ڈالر تک پہنچانا حکومت کا کمال ہے ، معیشت کا تیہ پانچہ کرنے والے نااہل لیگی مگرمچھ کے آنسو بہانے میں مصروف ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برس میں معیشت کی خرابی کا جعلی بیانیہ پھیلایا گیا ، نااہل لیگ کے دور میں ہر معاشی عشاریہ خرابی کی نہج پر تھا ، عوام نے معیشت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو مسترد کر کے عمران خان کو موقع دیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ داخلی معیشت سے چھوٹے میاں کی مراد شریف فیملی کی ذاتی معیشت ہے ، خاطر جمع رکھیں آپکی ذاتی معیشت دگرگوں ہی رہے گی کیونکہ شریف خاندان کا سب سے بڑا کاروبار کرپشن ہی رہا ہے اور عمران خان کے ہوتے ہوئے آپکا یہ کاروبار ٹھپ ہی رہے گا۔