
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کالے بلدیاتی قانون کے خلاف کل میرپور خاص میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف تحریک انصاف نے احتجاج کا دائرہ سندھ بھر میں وسیع کردیا، تحریک انصاف کی جانب سے کالے قانون کے خلاف تحریک فیصلہ کن مرحلے میں لے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کالے بلدیاتی قانون کے خلاف کل میرپورخاص میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا، پوسٹ آفس چوک سے ریلی نکال کر بلدیہ میرپورخاص کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاجی ریلی میں اراکین اسمبلی شرکت کریں گے، سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام اور تمام سیاسی جماعتیں اس زرداری اور باجاری نظام کو رد کرچکے ہیں، تمام اختیارات سندھ حکومت نے بلاول ہاؤس میں کٹھے کرلیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بل سے عوام کو پانی صحت تعلیم سے محروم کردیا گیا ہے، سندھ کی عوام اس کالے قانون کو رد کرچکی ہے، تمام شہریوں کو 24 دسمبر پر احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ شہری بھرپور شرکت کر کے اس کالے پلندے کالے قانون کو رد کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News