
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کوچ جسٹن لینگر نے آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ کو تیسرے ٹیسٹ کے لئے اپنی تجویز دی ہے۔
جسٹن لینگر نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے آسٹریلوی اسکواڈ میں موجود پیسر جوز ہیزل ووڈ کو انجری کے باعث آرام دینے کا کہا ہے۔
انہوں نے تیسرے ٹیسٹ کے لئے مچل اسٹارک کو برقرار رکھنے کی بھی تجویز دی ہے۔
مچل اسٹارک نے ایشز سیریز کے گزشتہ دونوں ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 75 اوورز کرائے تھے اور وہ دوسرے ٹیسٹ میچ ان کے چہرے پر تھکاوٹ کے آثار نمایاں تھے۔
تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے کپتان پیٹ کمنز بھی دستیاب ہوں گے جبکہ وکٹوریہ سے تعلق رکھنے والے اسکاٹ بولینڈ بھی ٹیم اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
جسٹن لینگر نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس بالرز کی نرسری ہے۔
واضح رہے کہ عالمی کرکٹ کی سب سے قدیم ٹیسٹ سیریز ایشز سیریز کے 2021 کے ایڈیشن میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
انگلینڈ کو سیریز کے پہلے میچ میں 275 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست مقدر بنی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News