وفاقی حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے 2 اہم شخصیات کے ناموں پر غور
نیب نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ چئیرمین نیب کی بیرون ملک جانے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔
نیب کی جانب سے احسن اقبال کے چیئرمین نیب سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین نیب اور نیب کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ میڈیا میں چئیرمین نیب کی بیرون ملک جانے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔
نیب کے اعلامیے کے مطابق چٸیرمین نیب ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلٸے پرعزم ہے۔ نیب پر الزامات لگانے والے ریفرنسز میں اپنی بے گناہی ثابت کریں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ میں نےعدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ میری طرح چیرمین نیب کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ چیرمین نیب اپنے گناہوں سے چھپنے کے لیے بیرون ملک فرار ہونے جارہے ہیں۔ چیرمین نیب اور ڈی جی نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ انہوں نے جھوٹے مقدمے بنا کر ملک کا کروڑوں روپیہ ضائع کیا۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ریاست کا قانون بندوق کے طابع کیا جارہا ہے۔ بیلٹ پر یقین رکھنے والوں پر انصاف کے دروازے بند کیے جارہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی ریاست کا قانون جتھوں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں جتھے والے قتل کے کیس بھی معاف کروا کر چلے جاتے ہیں۔ حکومت نے احتساب کے نام پرالف لیلی کے کیسز بنائے ہوئے ہیں۔ مقصد اس میں عدالتی نظام کو بوجھ تلے رکھنا ہے۔ جھوٹے کیسز میں عدالتوں کے چکر لگائے جاتے ہیں اور انسان کو خوار کیا جاتا ہے۔
احسن اقبال نے حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے مطالبہ کرتے فارن فنڈنگ کی رسیدیں دو عدالتوں کے پیچھے نہ چھپو۔ ثاقب نثار کی آڈیو لیکس کا مریم نواز کی اشتہاروں والی آڈیو لیکس سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔ چیف جسٹس ملک کے نظام عدل کی علامت ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہنستے بستے پاکستان کو اجڑا ہوا پاکستان بنا دیا گیا۔ حکومت ٹیلی فونز والی سرکار ہے۔ یہ عوامی ووٹوں کی سرکار نہیں۔ عوام کو زہریلا اناج فراہم کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا گیا۔ اسٹیٹ بینک اب پارلیمنٹ کو نہیں۔ قومی خود مختاری کو بین الاقوامی اداروں کے سامنے جھکا دیا۔ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں فارن فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
