Advertisement
Advertisement
Advertisement

زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے بائیو ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، وزیر زراعت پنجاب

Now Reading:

زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے بائیو ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، وزیر زراعت پنجاب

صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے بائیو ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے  تاکہ زرعی پیداوار اور اس کے معیار کو عالمی منڈیوں  کی مانگ کے مطابق بہتر بنایا جاسکے۔
صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی سینٹر آف ایکسئلنس اینڈ مالیکیولر بیالوجی پنجاب یونیورسٹی لاہور میں بین الاقومی کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس کانفرنس میں ترکی،ایران،جرمنی،ملائشیا اور قازقستان کے سائنسدانوں کے علاوہ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے نامور اسکالرز نے اپنے مقالات پیش کئے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت پنجاب نے مالیکیولر بیالوجی،جین پول میں بہتری اور بائیوٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ فوڈ سیکیورٹی اور بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے چیلنج سے موثر طور پرنبرد آزما ہو سکیں۔

وزیر زراعت پنجاب نے سینٹر آف ایکسئلنس اینڈ مالیکیولر بیالوجی کے تحت کپاس کی نئی قسم سی کے سی3-کی دریافت اور عام کاشت کے لئے پنجاب سیڈ کونسل سے اس کی منظوری پر یونیورسٹی کے سائنسدانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کو ملکی معیشت میں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے لیکن چند سال سے اس کے زیر کاشت رقبہ میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اس سال17 فیصد رقبہ میں کمی کے باوجود کپاس کی پیداوار51 لاکھ68 ہزار ہوئی جو گزشتہ سال سے2.5فیصد زیادہ رہی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام نے کانفرنس کے شرکاء سے آن لائن خطاب کیا اور اس کے علاوہ وائس چانسلر و ڈائریکٹر کیمب کے علاوہ مقامی و بین الاقوامی سائنسدانوں نے اپنے مقالات پیش کئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر