Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد حفیظ بھی شاہنواز دھانی کی بولنگ کے دیوانے ہوگئے

Now Reading:

محمد حفیظ بھی شاہنواز دھانی کی بولنگ کے دیوانے ہوگئے
محمد حفیظ

محمد حفیظ

قومی کرکٹر محمد حفیظ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی بولنگ کے دیوانے ہوگئے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کراچی میں کھیلا جارہا ہے جس میں ویسٹ انڈیز بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کی خوب درگت بنائی تاہم شاہنواز دھانی نے کالی آندھی کو پریشان کیے رکھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں تمام بولرز نے 10 سے زیادہ کی اکانومی ریٹ سے بولنگ کی، شاداب خان کا اکانومی ریٹ بھی 9 رہا لیکن اس دوران شاہنواز دھانی نے 4 اوورز میں 5.75 کے اکانومی ریٹ سے بولنگ کرتے ہوئے 23 رنز دیکر ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

قومی ٹیم کے آل راؤںڈرز محمد حفیظ نے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’شاباش نوجوان! تمہیں تیز رفتاری، جارحانہ انداز اور لگن سے بولنگ کرتے ہوئے دیکھنے میں بہت مزہ آیا‘‘۔

محمد حفیظ نے مزید لکھا کہ ہمیں ایسے ہی تفریح فراہم کرتے رہو اور خوش رہو۔

واضح رہے پاکستان ویسٹ انڈیز کو ابتدائی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر