
مالی سال 2020 اور 21 میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے کتنی رقم مختص کی گئی؟ کتنے کلو میٹر کی سڑکیں تعمیر کی گئی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات نے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے سینٹرل زون کے لیے 2686 اعشاریہ 128 ملین روپے مختص کئیے جبکہ سینٹرل زون میں مالی سال 2020 اور 21 میں 4 سو 43 کلومیٹر سے زائد سڑکیں تعمیر کیں۔
رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے سب سے زیادہ نارتھ زون کے لیے 24790 اعشاریہ 2 سو 86 ملین روپے مختص کیے جبکہ حکومت پنجاب نے سب سے زیادہ نارتھ زون میں 1 یزار 5 سو 35 کلومیٹر سے زائد سڑکیں تعمیر کرائیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2020 اور 21 میں ساؤتھ زون کے لیے 10617 اعشاریہ 9 سو 52 ملین روپے مختص کیے گئے جبکہ ساتھ زون میں 1 ہزار 21 کلومیٹر سے زائد سڑکیں تعمیر ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020 اور 21 میں صوبہ بھر میں 3 ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News