Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے بڑے بڑے عہدوں پر فالیں نکالی جاتی ہیں، احسن اقبال

Now Reading:

ملک کے بڑے بڑے عہدوں پر فالیں نکالی جاتی ہیں، احسن اقبال
احسن اقبال

احسن اقبال کا کہنا ہےکہ ملک کے بڑے بڑے عہدوں پر فالیں نکالی جاتی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ملک ٹیکنالوجی اور تحقیق کےساتھ چلاناہے، حکومت ملک میں سیاسی ،فکری،نظریاتی انتشار پیدا کررہی ہے، ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ 2018 سے پہلے جھوٹی خبریں،پاناما کا ڈرامہ کیا گیا ،ملک کے مالک یہاں کے عوام ہیں،ن لیگ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دے گی ، لاہورنےثابت کردیاعوام کی آواز کو نوٹوں سےخریدانہیں جاسکتا۔

احسن اقبال نے کہاکہ جھوٹے مقدمے عدالتوں میں جاکر جھوٹے ثابت ہوئے ،ملک کو انتشار سے نکال کر یکجہتی پر لانا ہے ، ملک کو سنجیدہ اصلاحات کی ضرورت ہے ، ہم نے نیشنل ایکشن پلان پر سب کو اکٹھا کیا ،کنٹینر پر کھڑے ہوکر گالیاں نکالنے والوں کو بھی اکٹھا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو روایتی پریڈ ہوتی ہے،اس دفعہ عوامی پریڈ ہوگی،آج سیاست انتشار میں جھونک دی گئی ہے،بھارت کشمیر لے گیا ہم خاموش تماشائی بنے رہے، معیشت ، سیاست،معاشرت اور سفارت ملک کے پہیے ہوتے ہیں ، آج ملک میں چاروں پہیے پنکچر ہوچکے ہیں۔

Advertisement

مسلم لیگی رہنما نے مزید کہاکہ ملک سے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے ڈالرز کا سہارا نہیں لیا ، پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ 22 کروڑ عوام کریں گے،عوام بند کمرے میں فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر