
آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اے پی ایس کے واقعے پر ناصرف شہدا کے اہل خانہ بلکہ ہر باضمیر انسان کا دل خون آلود ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہاکہ اگر موقع ملا تو بے رحم دہشت گردوں کو کٹہرے میں لاکر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ اے پی ایس، ہم کبھی نہیں بھولیں گے!
سابق صدر نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک قاتلوں، منصوبہ سازوں اور ان کے سہولت کاروں کو کٹہرے میں نہیں لایا جائےگا قوم شہدا کی مقروض رہے گی۔
واضح رہےکہ 16 دسمبر 2014 کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالب علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا۔
معصوم بچوں پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کو افواج پاکستان نے اسی وقت آپریشن میں جہنم واصل کردیا جبکہ سہولت کار بعد میں پھانسی پر چڑھ گئے لیکن 16 دسمبر کا وہ دن ملک کی تاریخ کا بھیانک خواب بن کررہ گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News