Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا ایران سے دینی، ثقافتی، تاریخی، دل اور روح کا رشتہ ہے، نور الحق قادری

Now Reading:

پاکستان کا ایران سے دینی، ثقافتی، تاریخی، دل اور روح کا رشتہ ہے، نور الحق قادری
نورالحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایران سے دینی، ثقافتی، تاریخی، دل اور روح کا رشتہ ہے۔

پیر نور الحق قادری سے ایرانی وفد کی وزارتِ مذہبی امور میں ملاقات ہوئی، اسلامی مکاتب فکر کی قربت کے عالمی فورم کے سربراہ علامہ حمید شہریاری، ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی وفد میں شامل تھے۔

اہلسنت عالم دین و ممبر ایکسپرٹ اسمبلی ایران مولوی نذیر احمد، ایرانی کلچرل کونسلر احسن خزاعی بھی وفد میں شامل تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایران سے دینی، ثقافتی، تاریخی، دل اور روح کا رشتہ ہے، ہمارے ماخذ اور مراجع  قرآن و سنت ہیں، ہم آہنگی کا واحد رستہ مکالمہ اور دوسرے کی بات کو سمجھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران، عراق اور شام کی زیارات کو آسان بنانے کیلئے ایک ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، میں ایرانی وفد کا پرجوش خیر مقدم کرتا ہوں، علماء کے قدم ہمیشہ باعث خیر و برکت اور رحمت ہوتے ہیں، ہمارا کوئی بھی دشمن پاک ایران رشتوں کی مضبوطی و پختگی کو کمزور نہیں کر سکتا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تصوف کی اہم کتب اور تمام استعارے فارسی زبان میں ہیں، فارسی زبان کے فروغ سے دونوں ملکوں کے مابین دینی، روحانی اور علاقائی تعلق کو فروغ ملے گا، مسلکی تنازعات کو فروغ دینے والے عناصر کے جھوٹے پراپیگنڈہ کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کا عالمی سیاسی معاملات میں یکساں موقف رہا ہے، کشمیر پر بھارتی جبر کے خلاف ترکی اور ایران نے واضح موقف اپنایا، پاکستان، ایران، تاجکستان اور افغانستان کی نزدیکی کیلئے فارسی زبان کا فروغ ناگزیر ہے۔

عالمی فورم کے سربراہ علامہ حمید شہریاری نے کہا کہ ہمیں بڑے تنازعات کو ختم اور معمولی تنازعات کو کم سے کم کرنا چاہئے، دین کے مختلف مسالک اور فقہی رنگ زحمت نہیں بلکہ بہتری کیلئے اور باعثِ رحمت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دین سمجھنے کیلئے سب کے اجتہاد مختلف تاہم سب بین المسالک ہم آہنگی کے داعی ہیں، سب سے پہلے ایران نے پاکستان کو تسلیم کیا، ہر مشکل وقت میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام عالمی طاقتوں کا تختہ مشق بنا ہوا ہے، ہمیں طویل عرصہ سے فلسطین اور کشمیر جیسے مسائل میں پھنسایا ہوا ہے، امہ مسلمہ ایک درخت کی مانند ہے ہم نے جڑوں کو چھوڑ کر شاخوں پر توجہ دی ہوئی ہے۔

علامہ حمید شہریاری کا کہنا تھا کہ مسائل کی بڑی وجہ امت مسلمہ کا اتحاد نہ ہونا، خوشی ہے کہ ہم مسلکی کشمکش کو چھوڑ کر عالم اسلام کیلئے سوچ رہے ہیں، جزوی اختلافات اپنی جگہ مگر اس کے باعث بڑے اختلافات نہیں ہونے چاہئیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اجتماعی مسائل پر متحد رہنا اور اختلافی مسائل کو کم سے کم رکھنا ہو گا، اپنا مذہب چھوڑیں نہیں اور کسی کے مذہب کو چھیڑیں نہیں، ماہ ربیع الاول میں سالانہ عالمی وحدتِ اسلامی کانفرنس میں شرکت کیلئے دورہ ایران کی دعوت دیتے ہیں۔

عالمی فورم کے سربراہ علامہ حمید شہریاری نے مزید کہا کہ فارسی برصغیر کی مشترکہ زبان، اقبالِ لاہوری کا بیشتر شعری ذخیرہ فارسی میں ہے۔

ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ مشہد اور نجف کے مابین پروازوں کی کوڈ شیئرنگ کیلئے پی آئی اے چیئرمین سے ملاقات کر رہے ہیں، دونوں ملکوں کے مابین مذہبی و روایتی سیاحت کے فروغ پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فارسی زبان کی ترویج کیلئے وزیر مذہبی امور کے خیالات کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاک ایران ثقافتی معاہدے کے تحت طلباء و اساتذہ کے تبادلہ پر کام کیا جائے گا۔

ایرانی سفیر  سید محمد علی حسینی نے مزید کہا کہ ایرانی قونصل دفاتر میں پاکستانی تاجروں کو ویزہ کے اجرا میں ترجیح دی جائے گی، دونوں ممالک کی پہلے سے موجود بارڈر مارکیٹس کو اپ گریڈ اور نئی کی تعمیر کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر