Advertisement
Advertisement
Advertisement

’زوم ‘ آن لائن انسداد دہشتگردی گروپ کی رکن بن گئی

Now Reading:

’زوم ‘ آن لائن انسداد دہشتگردی گروپ کی رکن بن گئی

عالمگیر وبا کورو نا کے دوران دنیا بھر میں اسکول جانے والے بچوں سے لے کر دفاتر تک میں ایک نئے لفظ’ زوم ‘ کی باز گشت سنائی گئی، جس نے کلاس روم، کاروباری یا دفاتر میں ہونے والی میٹنگز کو آن لائن کی ایک نئی سمت پر گامز ن کیا۔

اگرچہ یہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز 10 سال پراناہے لیکن عوام لاک ڈاؤن میں اس نام سے واقف ہوئے۔ آج ہی زوم نے امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے بنائے گئے آن لائن انسداد دہشت گردی گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ’ دی گلوبل انٹرنیٹ فورم ٹو کاؤنٹر ٹیررازم(جی آئی ایف سی ٹی) ‘ ایک خود مختار گروپ ہے، جس کا قیام پیرس اور برسلز میں ہونے والی متواتر ہلاکت خیز حملوں کے بعد امریکی اور یورپی ممالک کی حکومتوں کی جانب سے دباؤ کے نتیجے میں عمل لایا گیا تھا۔

اس گروپ میں شریک رکن کمپنیاں دہشت گردی کے سدباب اور اور اپنی ویب سائٹ کو انتہا پسندی سے تحفظ فراہم کرنے کےلیے ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتی ہیں۔ اور زوم کو اسی بنا پر اس گروپ میں شامل کیا گیا ہے کیوں کہ کورونا میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اسے شدید ترین تنقید کا سامنا رہا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق اس گروپ میں شامل کمپنیوں کی تعداد بڑھا کر 18 کردی گئی ہے۔اس گروپ کی بانی رکن کمپنیوں میں میٹا( فیس بک کا پرانا نام)، مائیکروسافٹ، ٹوئٹر اور الفابیٹ ( گوگل کی بانی کمپنی) کی یو ٹیوب شامل تھی، تاہم اب زوم کے علاوہ  گھر کرائے پر فراہم کرنے والی آن لائن کمپنی Airbnb ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ Tumblr اور دنیا بھر میں پبلشنگ کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے ولا پلیٹ فارم ورڈ پریس بھی اس آن لائن انسداد دہشت گردی گروپ کا حصہ بن گئیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر