Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈالرز کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

ڈالرز کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ پاکستان آئی ٹی انقلاب کے لیے آئیڈیل ملک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کاافتتا ح کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم آئی ٹی میں تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں ، پاکستان آئی ٹی میں پیچھے رہ گیا،کوشش ہے ٹیکنالوجی کا پاکستان فائدہ اٹھائے، ٹیکنالوجی زونز سےایکسپورٹس بڑھائیں گے،روزگارپید اکریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا مسئلہ روزگار اور ایکسپورٹس کا ہے، ہم نے ملک میں ایکسپورٹس پر کبھی زور نہیں دیا، ہمیں 20 بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ، ملک کی ایکسپورٹ بڑھنے سے خوشحالی آتی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اوپر کی کرپشن سے ملک کی دولت باہر چلی جاتی ہے، بھارت میں آئی ٹی ایکسپورٹ کوفروغ حاصل ہے ، چین نے 40 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، چین نے بہترین اندازمیں معیشت کومضبوط بنایا، ملکی پیداوار پرزوردیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہاکہ آج مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے، باہر سے چیزیں امپورٹ کرتے ہیں تو مہنگائی ہوتی ہے، ڈالرز کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ، ڈالر اوپر جائےتو قرض بڑھتا ہے،حکومت کوادائیگی کرنی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ پاس کروانا حکومت کیلئے چیلنج بن گیا ، اتحادیوں کا حمایت سے انکار

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کیلئےکاروبار میں آسانی ہو، لیکن ہم نے ابھی تک کوئی ایسا میکانزم نہیں بنایا کہ کوئی یہاں آکر کام کرے،چین نے بھی سب سے پہلے اپنے بیرون ملک مقیم افراد سے سرمایہ کاری شروع کی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بھی ٹیکنالوجی زون کا آغاز کیا ہے تاکہ دنیا کے ساتھ پاکستان کو ترقی دیں اور نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کر سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر