Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی ایل 2022 غیر ملکی کھلاڑیوں کی نامزدگیاں، 14 انگلش کرکٹرز دوبارہ نیلامی کے مرحلے می داخل

Now Reading:

آئی پی ایل 2022 غیر ملکی کھلاڑیوں کی نامزدگیاں، 14 انگلش کرکٹرز دوبارہ نیلامی کے مرحلے می داخل

انڈین پریمیئیر لیگ 2022  کے ایڈیشن کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا مرحلہ طے پا چکا ہے۔

2022  کے آئی پی ایل سیزن کے لئے متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ انڈین پریمیئیر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائڈر کی کمان سنبھالنے والے اوئن مورگن اور چنائی سپر کنگز کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے والے معین علی کو فرنچائزرز نے برقرار رکھا ہے، جبکہ جوز بٹلر بھی راجھستان رائلز کی نمائندگی کریں گے۔ اس کے علاوہ 14 برطانوی کھلاڑیوں کی خدمات سے فرنچائزرز نے ہاتھ کھینچ لئے ہیں۔

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان ، کے ایل راہول اور آسٹریلیا کے جارح مزاج سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر بھی فرنچائز میں اپنی جگہ مستحکم نہ کر پائے ، اب انہیں بھی نیلامی کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔ پنجاب کنگز کے کوچ انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ کے ایل راہول کو فرنچائز مینجمنٹ ٹیم میں برقرار رکھنا چاہتی تھی مگر کے ایل راہول نے خود کی نیلامی کو مناسب سمجھا۔ سن رائزز حیدرآباد کے چیف ایگزیٹو کیویا مران کا کہنا ہے کہ افغانستان کے راشد خان نے بھی زیادہ پیسوں کی امید پر خود کو نیلامی کے لئے پیش کر دیا ہے۔

انڈین پریمئیر لیگ 2022 می انگلینڈ کے 14 کھلاڑیوں کے معاہدے فرنچائزز نے ختم کر دیئے ہیں یا پھر انہوں نے خود کو بہتر نیلامی کی امید پر ریلیز کرا لیا ہے۔انگلش کھلاڑی جوفرا آچر، لئیم لوونگسٹیم اور بین اسٹوکس کو بھی راجھستان رائلز نے ریلیز کر دیا ہے ، دوسری جانب سن رائزز حیدرآباد نے بھی جونی بیرسٹو اور جیسن رائے کو بھی ریلیز کر دیا ہے۔ سیم کورن بھی چنائی سپر کنگز سے کنارہ کش ہو گئے ہیں جبکہ ان کے بھائی ٹام کے علاوہ کرس ووکس اور سام بلنگس کو بھی دہلی کیپٹل نے ریلیز کر دیا ہے۔

ادھر پنجاب نے بھی ڈیوڈ میلان ، کرس جارڈن اور عادل رشید کی خدمات سے ہاتھی اٹھا لئے ہیں جبکہ جارج گارٹن کو بھی رائل چیلنجررز بنگلور نے زیادہ پیسوں کی امید پر ریلیز کر دیا ہے۔

Advertisement

خیال کیا جا رہا ہے کہ آئی پی ایل 2022 کے ایڈیشن میں ممکنہ شامل ہونے والی دو نئی ٹیم احمد آباد اور لکھنو کی آمد سے شاید آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی نیلامی میں مسابقت نظر آئے گی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں نے اپنے معاہدے چھوڑ دئے ہیں تاکہ نیلامی میں ان کی زیادہ سے زیادہ بولی لگ سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر