
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ڈی سی لاہور نے ترقیاتی اسکیموں کے کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
عمر شیر چٹھہ کی زیرِ صدارت شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام آلائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی ڈی او ڈویلپمنٹ میاں فرحان رشید نے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کو بریفنگ دی، اجلاس میں این اے 126، این اے 130 اور این اے 135 میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
ڈی ڈی او ڈویلپمنٹ میاں فرحان رشید نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ این اے 126 میں واسا کی 16 اسکیمیں، ایل ڈی اے کی 08، پی ایچ ای ڈی کی 05، ہائی وے کی 04، ایل جی اینڈ سی ڈی کی 03 اسکیمیں ہیں جبکہ این اے 130 میں واسا کی 01، واسا او ایم کی 15 اور ایل ڈی اے کی 11 سکیمیں ہیں۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ این اے 135 میں پی ایچ ای ڈی کی 06، واسا کی 02، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 03 اور واسا کی 01 اسکیم ہے، مجموعی طور پر یہ 75 اسکیمیں ہیں جو 135 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گی۔
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے دسمبر 2021 میں اسکیموں کی ٹینڈرنگ اور مئی 2022 تک ترقیاتی اسکیموں کے کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News