آئی سی سی
چٹاگانگ ٹیسٹ کے ہیرو اور بنگلادیش کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے قومی کرکٹر عابد علی نے کہا ہے کہ اللہ جسے چاہتا ہے عزت عطاء فرماتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عابد علی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ جسے چاہتا ہے عزت عطاء فرماتا ہے، یااللہ تیرا شکر ہے۔
انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
اللہ جسے چاہتا ہے عزت عطاء فرماتا ہے
یااللہ تیرا شکر ہے
آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے
پاکستان زندہ باد۔🇵🇰🇵🇰🇵🇰🤲🤲 pic.twitter.com/mTqsdIA6fRAdvertisement— Abid Ali (@AbidAli_Real) November 30, 2021
عابد علی نے اپنے ٹوئٹ پر مزید لکھا کہ پاکستان زندہ آباد۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی ٹوئٹر پرعابد علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُن کی پرفارمنس کی تعریف کی تھی۔
133 and 91 👏👏👏
Top job Abid! pic.twitter.com/A3VQOTTIiSAdvertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 30, 2021
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جس کے آخری روز میں پاکستان نے فتح حاصل کی اس سیریز میں پاکستان کو ناقابل شکست برتری حاصل ہوئی۔
واضح رہے کہ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی ہے۔
قومی ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے دیئے گئے 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا جبکہ عابد علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
عابد علی نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 282 گیندوں پر 133 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں اُنہوں نے 148 گیندوں پر 91 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News