Advertisement
Advertisement
Advertisement

کالعدم ٹی ٹی پی نے مذاکرات کے بعد دوبارہ حملے شروع کردیئے، رحمان ملک

Now Reading:

کالعدم ٹی ٹی پی نے مذاکرات کے بعد دوبارہ حملے شروع کردیئے، رحمان ملک

سابق وزیرِ داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے مذاکرات کے بعد دوبارہ حملے شروع کردیئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری سیاسی طور پر ایکٹیو ہوئے اور انکے ایکٹیو ہونے پر مخالفین کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مضبوط طور پر ابھر کر سامنے آرہی ہے، بے نظیر بھٹو پر لیاقت باغ سے پہلے بھی حملے ہوئے، ان کے قتل کے تانے بانے بیرون ملک بھی جاتے ہیں۔

سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی بھی محترمہ کے قتل میں شامل تھی، محترمہ بے نظیر بھٹو کو سیکیورٹی کیوں نہیں دی گئی؟

سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا ہے کہ مجرموں کو سزا ہونی چاہیے، ٹی ٹی پی نے مذاکرات کے بعد دوبارہ حملے شروع کردیئے ہیں۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ مجھے افسوس صرف افغان طالبان سے ہے کہ ہم نے تو آپ کو اپنی زندگی دے دی، آپ کے مہاجرین سے لیکر ہر قسمکی مدد کی، آج جب پاکستان کے خلاف ہمارے دشمن سرگرم ہورہے ہیں، تو آپ ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

 سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں ٹی ٹی پی اور پاکستان دونوں طرف بیٹھیں، ٹی ٹی پی ایک دہشتگرد جماعت ہے اور ڈیکلیئرڈ دہشتگرد جماعت ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ 4 دن سے وہ پاکستان کی افواج پر حملے کررہے ہیں ، ہم کیسے برداشت کرسکتے ہیں؟ میری اپیل ہے حقانی اور افغانستان کے وزیر داخلہ سے کہ وہ اکرام اللہ کو پکڑ کر ہمارے حوالے کرے کیونکہ وہ ہمیں چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر