
پاکپتن میں ملزم نے 8 کلو منشیات کے عوض نوجوان کو فروخت کردیا۔
ایس ایچ او رائے خضر حیات کے مطابق پاکپتن میں ملزم احمد علی نے نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کو اغوا کیا اور پھر دیگر ملزمان سے منشیات کے عوض اسے فروخت کردیا۔
ایس ایچ او پاکپتن کا کہنا ہے کہ ملزم نے نوجوان کو اغواء کرکے اس کے عوض گروہ سے 8 کلو منشیات خریدی تھی۔
خضر حیات کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی جب کہ ملزم نے نوجوان کو اغواء کرکے ٹیوب ویل پر چھپا کر رکھا تھا، ملزم کی نشاندہی پر نوجوان کو بازیاب کرلیا۔
ایس ایچ او پاکپتن کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے گروہ کے دیگر کارندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News