وزن میں کمی لانے کے لئے اگر چند غذاؤں کا صحیح استعمال کیا جائے تو یہ ممکن اور فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے اور اب کافی سے وزن کم کرنے کا نہایت آسان طریقہ جانیئے۔
ماہرین کے مطابق کافی میں موجود کیفین کے سبب میٹابولزم 3 سے 11 فیصد تیز ہو جاتا ہے جو کہ مجموعی صحت کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے جبکہ کافی کے استعمال سے چربی گھلنے کا عمل بھی 10 سے 29 فیصد تک تیز ہوجاتا ہے اور ورزش کرکے بھی زیادہ کیلوریز جلانے میں کامیاب رہتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جم جانے یا گھر میں ہی ورزش سے قبل تھوڑی سی بلیک کافی پی لینی چاہئیے کیونکہ ورزش کرنے سے پہلے جسم کو تھوڑی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا ورزش سے 30 منٹ پہلے کافی کا استعمال فائدہے مند ثابت ہوتا ہے۔
فٹنس ماہرین کہتے ہیں کہ کافی کا استعمال جم جانے سے قبل کر لیا جائے تو وزن تیزی سے کم ہوسکتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ کافی کا استعمال چینی یا زیادہ کیلوریز والے دیگر اجزاء سے نہ کریں ورنہ صحت پر نقصان ہوگا۔
ماہرین کا کافی سے متعلق کہنا ہے کہ کافی کے مکمل طور پر فوائد حاصل کرنے کے لئے اسے بغیر چینی اور دودھ کے استعمال کیا جائے تو یہ ایک بہترین فیٹ کٹر ڈرنک ہے۔
اس کے علاوہ کافی کا صحیح استعمال اضافی کولیسٹرول میں بھی کمی کو ممکن بناتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
