
شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کا ویژن لوٹ مار اور چوری چکاری کے علاوہ کچھ نہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب اور احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جن کے لیڈر مفرور اشتہاری ہیں انکا نظریہ اور ویژن سے کیا لینا دینا، صرف نوٹ کو ماننے والے دکھاوے کیلئے ووٹ کی عزت کے نعرے لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کے ویژن والے قائد اعظم کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، نااہل لیگ کا قائد کے ویژن سے مماثلت کا دعویٰ قائد کے روح کیلئے باعثِ تکلیف ہوگا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا کہنا تھا کہ اقتدار کی بھیک مانگنے والے ووٹ کی عزت سے کوسوں دور ہیں، نااہل لیگ کا ویژن لوٹ مار اور چوری چکاری کے علاوہ کچھ نہیں۔
شہباز گِل نے کہا کہ جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ماہر درباریوں کے جھوٹ قوم پر واضع ہوچکے ہیں۔ آج پارلیمنٹ میں ایک بار پھر کرپٹ الائنس باجماعت ذلیل و رسوا ہوئی، فنانس ترمیمی بل سمیت تمام بل اکثریت سے منظور ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر نااہل لیگ نے کشمیر کو گھٹیا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال کرنا چاہا، کشمیر کے ساتھ زیادتی کرنے اور بھارت کے ساتھ ذاتی ایجنڈے کو پروان چڑھانے میں میاں مفرور کا کوئی ثانی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے دورے پر کشمیری حریت رہنماؤں سے ملاقات سے انکار کرنے والے آج کشمیر سے ہمدردی کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔
شہباز گِل نے کہا کہ اپنے وزراء اور ہائی کمشنرز کو بھارت کے خلاف بیان دینے سے منع کرنے والے کشمیر کے اصل مجرم ہیں۔ مودی اور جندال کے ذریعے شریف خاندان کے ذاتی مفادات کو تحفظ فراہم کرکے کشمیر پر سمجھوتہ کرنے والے یہی مجرم ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی دہشت گردی کو دنیا پر واضع کرنے کیلئے مؤثر خارجہ پالیسی ترتیب دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News