
اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور محترمہ انجیلا ایگلر نے ملاقات کی جس میں اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام تصفیہ طلب تنازعات کا اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتے ہیں ، پرامن افغانستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے ، افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کی وجہ افغان عوام کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے ، او آئی سی اجلاس میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
امریکی ناظم الامور نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News