آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماء غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سی این جی بندش کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سی این جی کے رہنماء غیاث پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سترہ سال پرانی لوڈ منیجمنٹ پالیسی غیر قانونی ہے، کابینہ کو گمراہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سی این جی اسٹیشن مقامی گیس استعمال نہیں کر رہے۔
غیاث پراچہ کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں گیس سپلائی بند کرنا توہین عدالت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
