Advertisement
Advertisement
Advertisement

نااہل مراد سعید ملک میں بھیانک مہنگائی کا قوم کو جواب دیں ، سعید غنی

Now Reading:

نااہل مراد سعید ملک میں بھیانک مہنگائی کا قوم کو جواب دیں ، سعید غنی
سعید غنی

محرم الحرام کےبعد پیپلز پارٹی کراچی میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کرے گی، سعیدغنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ نااہل مراد سعید ملک میں بھیانک مہنگائی کا قوم کو جواب دیں۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر مراد سعید کی پریس کانفرنس پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مراد سعید سندھ حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے گورنر پنجاب کے انکشاف پر شرمندہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج نااہل اور نالائق عمرانی حکومت کا ایک جھوٹا اور نااہل وزیر سندھ آیا ہے ، مراد سعید سندھ کی فکر چھوڑدیں، سندھ لاوارث نہیں ہے ، مراد سعید بتائیں کہ وہ دو سو ارب ڈالر بنی گالا میں کہاں چھپا کر رکھے ہیں ، نااہل مراد سعید ملک میں بھیانک مہنگائی کا قوم کو جواب دیں۔

سعید غنی نے کہا کہ نام نہاد صحت کارڈ کی کوئی افادیت نہیں کیوں کہ کے پی کے لوگ مفت علاج کیلئے سندھ آتے ہیں ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کی خورد برد کی نشاندہی کی ہے ، کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کی چوری کے سرغنہ عمران خان ہیں ، پیسہ عمران خان کی کمزوری ہے ، انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ پیسہ کہاں سے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: این ایف سی کے نام پرپیسہ کرپشن کی نذر ہو رہا ہے ، مراد سعید

Advertisement

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ رنگیلوں اور شبیلوں پر مشتمل نیازی حکومت نے عوام کی زندگی عذاب کر رکھی ہے ، اب پی ٹی آئی کے کارکن بھی اپنے جلسوں میں عمران خان مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں ، 66 لاکھ ٹن گندم غائب ہونے کا اعتراف فخر امام نے کیا تھا وہ گندم کہاں ہے ، آٹا، چینی، پیٹرول، کھاد اور دوائی چوروں کی عمرانی حکومت ملک پر عذاب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر