
2021 بھی اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے تاہم اس سال انتقال کرنے والی مشہور شخصیات میں بہت سے نام شامل ہیں۔
سال 2021 میں جس شخصیت کی موت نے پاکستانیوں کو سب سے زیادہ غمزدہ کیا۔
آئیے آپ کو بتائے کے اس سال مداح کن شوبز ستاروں سے محروم ہوئے۔
اس سال انتقال کرنے والی مشہور شخصیات میں سر فہرست ہیں کامیڈی کنگ عمر شریف کا نام شام ہے۔
اسٹیج کے بےتاج بادشاہ عمر شریف 2 اکتوبر 2021 کو 66 برس کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔
مارچ میں88 سالہ سینئر اداکار اعجاز درانی جبکہ معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 26 مارچ کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
2اپریل کو معروف فوک گلوکار شوکت علی اور 19 اپریل کو معروف ڈھولچی گونگا سائیں حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔
6 مئی میں کورونا کے سبب اداکارہ سنبل شاہد کا انتقال ہوا اور سینئر اداکارہ طلعت صدیقی 9 مئی کو دُنیا سے رخصت ہوئیں جبکہ معروف مزاح نگار اور انکل سرگم اور پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر 14مئی کو اس دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے۔
اس کے علاوہ8جون 2021 کو پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور موسیقار فرہاد ہمایوں بکہ اور 27 جون کو 95 سالہ بیگم خورشید شاہد نے مداحوں کو خیر آباد کہا۔
یہ ہی نہیں بلکہ سینئر اداکار انور اقبال بلوچ یکم جولائی کو اور اداکارہ سلطانہ ظفر 15جولائی کو دار فانی سے کوچ کرگئیں۔
2 اگست 2021 میں مداحو ں سے کورونا نے بچھڑنے والی مزاحیہ اور ہنس مکھ اداکارہ دردانہ بٹ بھی شامل ہیں جبکہ سینئر اداکار طلعت اقبال بھی 24 ستمبر کو انتقال کر گئے تھے۔
سینئر اداکار و صداکار سہیل اصغر 14 نومبر کو 65 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد دنیا سے کوچ کرگئے۔
یہ حقیقت ہے کہ 2021شوبز انڈسٹری کے لئے مشکل ادوار میں سے ایک رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News