پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن سیون کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
🚨 Schedule Announcement 🚨
Complete list of fixtures for #HBLPSL7 is here!
Ready?Read more:https://t.co/xwbrQYphBZ pic.twitter.com/B6KWPz28e4
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 3, 2021
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا،ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
لیگ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ 28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گی۔
کوالیفائر 23 فروری جبکہ پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کی سہ پہر 3 بجے لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔
آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کٹیگری جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
