
لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن میں خاتون پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ نے شہبازگل سے ڈگری لینے سے انکار کردیا۔
لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کے 16ویں کانووکیشن کے دوسرے روز کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل تھے۔
جب ڈکری لینے کے لئے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ کا نام پکارا گیا لیکن وہ اسٹیج پرنہ آئیں۔
خاتون پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ میں نے احتجاجاً فیصلہ کیا ہے کہ اسٹیج پر شہباز گل سے پی ایچ ڈی کی ڈگری نہیں لوں گی کیوں کہ وہ کانووکیشن کے مہمان خصوصی بننے کے لائق نہیں۔
تقریب کے اختتام کے بعد باہر صحافیوں نے شہباز گل سے اس حوالے سے سوال کیا کہ خاتون پروفیسر نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے آپ سے ڈگری لینے سے انکار کیا ہے۔
شہباز گل صحافی کا سوال ٹالتے رہے لیکن بار بار سوال پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہے اور ہر ایک کو حق حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News