Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بپن راوت کی موت سے خوفزدہ مودی کا نیا حفاظتی بندوبست

Now Reading:

بپن راوت کی موت سے خوفزدہ مودی کا نیا حفاظتی بندوبست

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت کی موت کے بعد خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

جس کے بعد ان کے سیکرٹی کارواں میں ایک نئی اور جدید بلکتر بند گاڑی کا اضافہ ہوگیا ہے۔

نریندر مودی حیدرآباد ہاؤس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا استقبال کرنے کے لیے نئی آرمرڈ ایس 650 مرسیڈیز میں نظر آئے۔

Prime Minister Modi gets Maybach 650 Guard: Most expensive production bulletproof car

خیال رہے کہ پہلے ہی مودی کے زیرِ استعمال بکتر بند رینج روور اور لینڈ کروزر گاڑیاں ہیں۔

Advertisement

مذکورہ بکتر بند مرسیڈیز میں آرمرڈ پروٹیکشن کا سب سے بہترین نظام موجود ہے، جو کلاشنکوف کی گولیوں کو باآسانی برداشت کرسکتا ہے۔

گاڑی میں نصب شیشوں پر پولی کاربونیٹ مادے کی تہہ موجود ہے جو سخت اسٹیل کی گولیوں کو بھی شیشیہ بھیدنے نہیں دیتی۔

یہ گاڑی 15 کلو وزنی بارودی مواد کا دھماکہ سہہ سکتی ہے۔

Mercedes' Armored Cars Business Is WAY Older Than You Thought | CarBuzz

مرسیڈیز میں کیمیکل یا گیس حملے کی صورت میں صاف آکسیجن فراہمی کا انتظام بھی موجود ہے۔

آرمرڈ مرسیڈیز S-650 کے فیول ٹینک پر ایک خاص مادے کی تہہ چڑھائی جاتی ہے جو گولی لگنے یا ٹینک میں چھید ہونے کی صورت میں ٹینک کو خود بخود سیل کردیتی ہے۔

Advertisement

جو میٹیرئیل بوئنگ کمپنی اپنے اپاچی ٹینک اٹیک ہیلی کاپٹرز میں استعمال کرتی ہے، وہی اس گاڑی کی تیاری میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔

گاڑی کا اندرونی حصہ بہت پرآسائش اور آرام دہ ہے، اس میں وہ تمام سہولتیں موجود ہیں جو ایک لگژری کار میں موجود ہوتی ہیں۔

2021 Mercedes Benz S-Class India Launch Price Rs 2.17 Cr - 150 Units  Already Booked

ایک محتاط اندازے کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے، جو پاکستانی روپے میں یہ رقم 28 کروڑ 66 لاکھ بنتی ہے۔

خیال رہے کہ جب نریندر مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تو ان کے پاس بلٹ پروف مہیندرا اسکورپیو تھی، جب وہ 2014 میں وزیراعظم بنے تو انہوں نے بی ایم ڈبلیو 7 سیریز لی اور اس کے بعد رینج روور اور لینڈ کروزر بھی اپنے اسکواڈ میں شامل کیں۔

آخر میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا واقعی جنرل بپن راوات کی موت نے مودی کے دل میں خوف پیدا کردیا ہے یا پھر بکتر بند گاڑی کا اسکواڈ میں اضافہ یہ ایک معمول کی کارروائی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد صادق خان کا ووٹرز سے اظہارِ تشکر
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
لوگوں کے حق خودارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے، منیر اکرم
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمندوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر