
ٹیکسلا: وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا منشور سیاست میں آکر پیسہ بنانا ہے، نواز شریف باہر بیٹھ کر را اور موساد سے رابطے میں ہے اور ملکی اداروں کے خلاف کام کر رہا ہے۔
واہ کینٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر جلسے کا اہتمام کیا گیا، غلام سرور خان نے جی ٹی روڈ تا سمینٹ فیکٹری 3 کلومیٹر روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔
وفاقی وزیر نے مزار کالونی میں ایک گرلز اسکول کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔
ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اس علاقے سے 6 مرتبہ منتخب ہوئی لیکن علاقے کی ترقی کا نہ سوچا۔
غلام سرور خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اوپر سے نیچے تک دو نمبروں کا ٹولہ ہے، ان کا مقصد ملک کو لوٹنا ہے عوام کی خدمت نہیں، ن لیگ نے 35 سال کی حکومت میں صرف عوام کو لوٹا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News