
نواز زرداری دجالی ٹولا ملک کے لیے زہر قاتل بن چکا ہے، یاسمین راشد
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب صرف 10 مریض اسپتال میں موجود ہیں۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2021 کا سال پولیو کا مبارک سال ہے ابھی تک کوئی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم دو سال محنت کرتے رہے تو پاکستان کو بھی پولیو فری قرار دے دیا جائیگا، راولپنڈی کی ساری ٹیم نے 99 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیئے ہیں اور 7 لاکھ 18 ہزار بچوں کو قطرے پلائی گی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 7 لاکھ 14 ہزار 7 سو 40 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں اور اب 29 ہزار مسنگ بچوں کو ڈھونڈ کر پلانے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کورونا کے اب صرف 10 مریض اسپتال میں موجود ہیں، اب کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے نیا کورونا وائرس نے زیادہ مصیبت ڈالی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی ڈوز 5 کروڑ سے زائد لوگوں کو لگ چکی ہے اور دوسری ڈوز ساڑھے 3 کروڑ لوگوں کو لگ چکی ہے، ہم نے اس کمپین میں ریکارڈ قائم کیا ہے 10 جنوری تک سب کو دوسری ڈوز لگ جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز بھی لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے، حکومت اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہی ہے کہ کمپین اچھی طرح چلائی جائے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ تیسری ویکسینیشن کی کمپین 12 دن کی چلی ہمیں 4 کروڑ 60 لاکھ کا ہدف دیا گیا تھا اور ہم نے روبیلا ویکسین 4 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو لگا دی ہے۔
وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ 2021 میں ہمیں جو ٹارگٹ دیا تھا وہ مکمل کر لیا، محکمہ صحت کے ملازمین نے تمام کمپین کو کامیابی سے چلایا، پنجاب میں بہت حد تک حالات کنٹرول میں ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کا عمران خان نے اعلان کر دیا، یکم جنوری کو پورے پنجاب میں 3 کروڑ خاندانوں کا ہیلتھ کارڈ دے دیا جائیگا، اور یہ خاندان کے سربراہ کو ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 85 لاکھ خاندانوں کو ہم ہیلھ کارڈ دے چکے ہیں، ڈی جی خان اور ساہیوال میں تمام عوام کو ہیلتھ کارڈ دے چکے ہیں، یکم جنوری 2022 سے لاہور اور 22 جنوری کو راولپنڈی میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جائینگے، تمام پاکستانی اپنے شناختی کارڈ لازمی بنوائیں اور زوجیت ضرور لکھوائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News