Advertisement
Advertisement
Advertisement

نام نہاد صحت کارڈ عوام کے ساتھ دھوکا ہے، سعید غنی

Now Reading:

نام نہاد صحت کارڈ عوام کے ساتھ دھوکا ہے، سعید غنی
سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ نام نہاد صحت کارڈ عوام کے ساتھ دھوکا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کتنے بھی جتن کریں، رہیں گے بونے کے بونے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے لوگ مفت علاج کیلئے سندھ آتے ہیں، نام نہاد صحت کارڈ عوام کے ساتھ دھوکا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بڑے سرکاری ہسپتال بنانا نہیں چاہتے ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے عوام کو نالائق وزیراعظم کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

اس سے قبل لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن قومی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سب نے دیکھا اپوزیشن بکھر چکی ہے۔ لوگوں نے کل اپوزیشن کی بکھری ہوئی حالت دیکھ لی تھی۔ اپوزیشن کی لیڈر شپ اتنی مایوس تھی کہ وہ کل اسمبلی کے اجلاس میں نہیں آئے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم نہ ہوتے تو ملک دیوالیہ ہو چکا ہوتا۔ پچھلی حکومتوں کے لیے گئے قرضے ہم واپس کررہے ہیں۔ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ ہم نے تین سال میں بتیس ارب ڈالرز کے قرضے واپس کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ فلاحی منصوبہ ہے۔ بدقسمتی سے سندھ ہیلتھ کارڈ پراجیکٹ کا حصہ نہیں بنا۔ اپیل ہے وزیراعلی سندھ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے شہریوں سے خوفزدہ ہے۔ بلاول بھٹو اورآصف زرداری لاہور آئیں دس مرلے کے گھر میں جلسہ ہو جائے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلی بارحکومت عوامی مفادات کے لیے کام کررہی ہے۔ پاکستان میں ٹیکس کلچر کو پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ منی بجٹ میں صرف درآمدی اشیاء پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ امید ہے اگست، ستمبرتک پاکستان کی معاشی حالت بہت بہتر ہو چکی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری
خون سفید ہوگیا، بیٹیاں باپ کی قاتل نکلیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر