Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈونیشیا میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

Now Reading:

انڈونیشیا میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوسیٰ سنگارا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، انڈونیشیا کے حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گبھراہٹ کا شکار ہونے کے بجائے محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز انڈونیشیا سے ملحقہ بحیرہ فلورس میں تھا اور اس کی گہرائی صرف ساڑھے 18 کلومیٹر تھی۔

متعلقہ خبر: انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی

Advertisement

بحر اوقیانوس سونامی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ زلزلے کے مرکز کے اطراف ایک ہزار کلومیٹر کے علاقے میں سونامی کا خطرہ ہے۔

انڈونیشیا میں جغرافیائی محل و وقوع کے باعث زلزلے اور آتش فشاں پھٹنے کے مسلسل واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبر: انڈونیشیا میں زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ

2018 میں آنے والے زلزلے سے انڈونیشیا میں 550 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

2004 میں بحر الکاہل میں زلزلے اور اس کے بعد آنے والے سونامی نے سب سے پہلے انڈونیشیا کو ہی متاثر کیا تھا، اس قدرتی آفت کے نتیجے میں دنیا بھر میں 2 لاکھ 20 ہزار انسان لقمہ اجل بنے تھے جن میں سے صرف انڈونیشیا میں ایک لاکھ 70 ہزار ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر