
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی طاقت پر قومی اتفاق تھا اور رہے گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان جن مالی مشکلات کا شکار ہے اس کے پیچھے کون سے عوامل کارفرما ہیں ، آج جو گردشی قرضہ ہے، جو مسائل ہیں اس پر سنجیدہ غور و فکر کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی طاقت پر قومی اتفاق تھا اور رہے گا، پاکستان کی ایٹمی طاقت پر تمام وسوسے دل سے نکال دیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو پاکستان کی معاشی خودمختاری پر تشویش ہے، گزشتہ تین سال میں میکرو اکنامک اشاریہ نہیں بگڑے، پاکستان کی معاشی خودمختاری کی حفاظت اس ایوان کی ذمہ داری ہے۔
شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی۔ راجا پرویز اشرف کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی توجہ دلانے پر ڈپٹی اسپیکر نے گنتی کا حکم دیدیا تاہم قومی اسمبلی کا کورم پورا نکلا۔
انہوں نے کہا کہ اس ایوان کو فعال دیکھنا ہے تو کورم کی نشان دہی اپوزیشن کے مفاد میں نہیں، پرائیویٹ ممبر ڈے پر کورم کی نشان دہی مناسب نہیں، اپوزیشن فراخ دلی کا مظاہرہ کرے تو معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News