کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلنے لگی ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک، رات سرد اور صبح کے وقت دھند رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آج ہوا میں نمی کا تناسب 26فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سردی کی لہر کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
ماحولیاتی تبدیلی کیا ہے؟
کسی ایک علاقے کی آب و ہوا اُس کے کئی سالوں کے موسم کا اوسط ہوتی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی اس اوسط میں تبدیلی کو کہتے ہیں۔
زمین اب بہت تیزی سے ماحولیاتی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے اور عالمی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہوا نہیں چلتی اور درجہ حرارت میں کمی یا دیگر موسمی تبدیلی واقع ہوتی ہے توآلودگی فضا میں اوپرنہیں جاتی بلکہ زمین کے قریب ہی ایک تہہ بن جاتی ہے اور ان وجوہات کے نتیجے میں یہ غیر معمولی آلودگی کئی کئی دن تک شہرمیں برقرار رہ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
