پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے بعد آزاد کشمیر میں بھی پشاور زلمی کی جانب سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔
مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کے بعد میرپور میں پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور کوچ محمد اکرم نے نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے۔
اس سے قبل پشاور زلمی صوابی جمرود ، پشاور ، اسلام آباد اور مظفر آباد میں بھی ٹرائلز کا انعقاد کر چکی ہے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے پہلے پشاورزلمی ایمرجنگ کیٹیگری کے لیے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کر رہی ہے اور ساتھ ہی مستقبل کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کا ڈیٹا بیس بھی تیار کیا جا رہا ہے ہے۔
ٹرائلز میں خیبر پختونخواہ، اسلام آباد اور کشمیر کے سیکڑوں نوجوان کرکٹرز ان ایکشن ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
