
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان میں پہلی بار ڈراپن پچز لگانے کا اعلان کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے 37 کروڑ کی 2 پچز کے لئے عارف حبیب گروپ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔
انہوں نےایک ڈراپن پچ لاہور اور دوسری کراچی میں نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ مجھے کل تین ماہ ہونے والے ہیں، میری توجہ پچز پر ہے، حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پچز کا معیار غیر معیاری تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے تحت 30 ہیبرڈ پچز جلد اسکولوں کو دیں گے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پچز ٹھیک ہونگی تو انٹرنیشنل ٹورز پر ٹیم اچھا کھیلے گی۔
رمیز راجہ نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ جب تک آپ کے پاس پیسے نہیں ہونگے کرکٹ اوپر نہیں جائے گی، اس دفعہ ریکارڈ اسپانسرز سے پی ایس ایل کو فائدہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جی پی ایس ری سیٹ کرنے کی جب بات کی جاتی ہےتو ٹیلنٹ کو چمکانے کی ضرورت ہے ،ٹیلنٹ کی پروموشن کے لیے پی سی بی اور فرنچائزز کو ایک پیج پر ہونا چاہیے ،اس سسٹم میں لیڈرشپ کے ذریعے اس میں طاقت آئے گی۔
رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل کو ہر سال پہلے سے بڑا بنانا ہے دنیا بھر میں لیگز ہورہی ہیں تو اس لیگ کو کیسے بڑا بنانا اس ماڈل پر کام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں جتنا پیسہ آئے گا لیگ اتنا آگے اور بڑی ہوگی، آگے چل کر ایک دو اناؤنسمنٹ کریں گے جو پاکستان کرکٹ کو اوپر لے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News