Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ سیالکوٹ: مزید 33 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

Now Reading:

سانحہ سیالکوٹ: مزید 33 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
سری لنکن

سانحہ سیالکوٹ: عدالت نے مزید 33 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کی ہلاکت میں ملوث مزید 33 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان کو 17 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پنجاب پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز کے ڈیٹا کی مدد سے ان ملزمان کو گرفتار کیا گیاتھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ان ملزمان میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ذاکر سلمان بھی شامل ہے، گرفتار ملزمان میں واقعے کی ویڈیو بنانے، اشتعال دلانے اور تشدد کرنے والے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبر: سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ

Advertisement

پیشی کے موقع پر پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

‘سانحہ سیالکوٹ’

رواں ماہ 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا تھا۔

پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا اور اس کے بعد لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے اور نعش پر ڈنڈے اور لاتیں مار کر آگ لگا دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر