Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے بعد عام آدمی کی غذائی ضروریات بڑی حد تک متاثر ہوئیں، راجہ یاسر

Now Reading:

کورونا کے بعد عام آدمی کی غذائی ضروریات بڑی حد تک متاثر ہوئیں، راجہ یاسر

صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ کورونا کے بعد عام آدمی کی غذائی ضروریات بڑی حد تک متاثر ہوئیں۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں متوازن خوراک کی فراہمی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں بحثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر راجہ یاسر کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد عام آدمی کی غذائی ضروریات بڑی حد تک متاثر ہوئیں، محفوظ اور متوازن خوراک کا حصول انسان کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو صحت کے ساتھ ساتھ متوازن خوراک پہنچانے کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، متوازن غذا نہ ملنے سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہماری غذا مکمل طور پر متوازن اور صحت بخش نہیں، حکومت نے احساس لنگر پروگرام کے ذریعے غریب اور متوسط طبقے کو بڑا ریلیف دیا ہے، پناہ گاہوں کا قیام تحریک انصاف گورنمنٹ کا غریب عوام کے لیے بڑا ریلیف ہے۔

Advertisement

راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کے ساتھ مل کر متوازن فوڈ کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹر کا اس اہم ذمہ داری میں حصہ دار بننا ایک خوش آئند اقدام ہے، متوازن خوراک کی فراہمی سے صحت کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔

 صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا مزید کہنا تھا کہ ریسرچ کے اداروں اور انڈسٹری کے تعاون سے صورت حال میں بہتری کے واضح امکانات ہیں۔

وائس چانسلر جی سی یو فیصل آباد ڈاکٹر شاہد کمال نے پروگرام میں شرکت کی جبکہ پارلیمانی سیکرٹری شکیل شاہد اور پروجیکٹ ہیڈ ڈاکٹر عمر ارشد بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر