Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایوانِ صدر میں چلایا گیا پرومو سازش قرار

Now Reading:

ایوانِ صدر میں چلایا گیا پرومو سازش قرار
ایوان صدر

اسلام آباد: ایوان صدر میں انتخابی اصلاحات بل 2021 پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں چلائے گئے پرومو کو سازش قرار دیدیا گیا۔ تقریب کو مختلف وجوہات کی بنا پر متنازع بنا دیا گیا۔

حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی تقریب میں عدم دلچسپی نے نئی بحث چھیڑ دی۔

تقریب دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، دعوت نامے کے باوجود اکثریت تقریب میں شریک نہ ہوئی۔ صرف پانچ وزراء شبلی فراز، اسدعمر، علی محمد خان، شیریں مزاری، بابر اعوان اور شفقت محمود تقریب میں نظر آئے۔

وزراء سمیت کئی اہم شخصیات کو ٹیلی فون کرکے ایوان صدر بلایا گیا۔ سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند اور رکن اسمبلی عبدالشکور شاد نے شرکت کی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نادرا کےاعلیٰ حکام مدعو ہونے کے باوجود نہ آئے۔

Advertisement

وفاقی وزراء کے درمیان الیکشن کمیشن ارکان کی عدم شرکت پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

عبدالشکور شاد نے تقریب میں چلائے گئے پرومو کو سازش قرار دیدیا۔

ویڈیو میں پاکستان کا پرچم دکھانے کے بجائے پارٹی پرچم دکھانے پر تنقید کی گئی۔

بعد ازاں، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابی اصلاحات بل 2021 پر دستخط کردیے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے کاوشوں پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتا ہوں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے شفاف انتخاب کے انعقاد میں سہولت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر