 
                                                                              وزیراعلیٰ پنجاب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے پاکستان میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفیرحمادعبید ابراہیم نے ملاقات کی جس میں سردارعثمان بزدار نے ان کو اور یو اے ای کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔
سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام محبت، بھائی چارے اور اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرتار پورراہداری منصوبہ سکھ برادری کیلئے عمران خان کا تحفہ ہے، سردارعثمان بزدار
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے ، پاکستان اور عرب امارات کے درمیان دوستی اورمحبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 