وزیر خزانہ نے صنعتکاروں کے ریفنڈز کی ادائیگی 7 دنوں میں یقینی بنانے کی تجویز دیدی ہے۔
اپٹما وفد نے وزیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی جس میں برآمدی شعبے کو گیس کی فراہمی کا معاملہ زیر غور آیا۔
اپٹما کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت نے برآمدی شعبے کو گیس کی فراہمی پر اتفاق کیا ہے ، 29 دسمبر 2021 سے صنعتوں کو 75 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی بحال ہوجائے گی۔
ملاقات میں وزیر خزانہ نے مناسب گیس کی فراہمی، ورکنگ کیپیٹل اور ان کی واپسی کے طریقہ کار میں نرمی کی یقین دہانی کرائی اور صنعتکاروں کے ریفنڈز کی ادائیگی 7 دنوں میں یقینی بنانے کی تجویز دی۔
انہوں نے کہا کہ 7 دنوں میں ایف بی آر کی جانب سے عدم ادائیگی پر صنعتکار بقایا جات میں ریفنڈز ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
