Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کی پالیسیوں کا نقصان سندھ کے لوگوں کو ہو رہا ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

سندھ حکومت کی پالیسیوں کا نقصان سندھ کے لوگوں کو ہو رہا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےکہا ہے کہ سندھ حکومت کی پالیسیوں کا نقصان سندھ کے لوگوں کو ہو رہا ہے۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں آٹا 1100 اور سندھ میں 1460 روپے میں مل رہا ہے، سندھ پر مسلط حکومت کیوں اتنی سندھ مخالف ہے،

 انہوں نے کہا کہ سندھ کے سوا پورے ملک میں راشن پر رعایت اور ہیلتھ انشورنس کی سہولت میسر ہو گی۔ سندھ کے ایم پی ایز کو وزیرِ اعلیٰ سے سوال پوچھنا چاہیے کہ کس بات کا انتقام لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کسانوں کو 400 ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوئی، ہیلتھ انشورنس میں تمام خاندانوں کا 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت ہو گا جبکہ کہ 50 ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کو راشن پر 30 فیصد رعایت ملے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم مہنگے منصوبے لگا کر عوام کو لوٹ نہیں رہے ہیں، رواں سال ترقی کی شرح 5 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، کسانوں کو 1700 روپے میں یوریا کھاد فراہم کی جا رہی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسا وزیرِ اعظم ہے جس پر مخالف بھی یقین رکھتے ہیں، پاکستان کو طویل عرصے بعد ایسی حکومت ملی جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ بہت کم مثالیں ہیں کہ کورونا وائرس کی وباء کے بعد کوئی ملک 5 فیصد پر ترقی کر رہا ہو، 89 فیصد لوگوں نے کورونا کی وباء کے دوران حکومتی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری معاشی گروتھ کے اعداد و شمار آئی ایم ایف بھی تسلیم کر رہا ہے، ہم 5 فیصد گروتھ ریٹ سے بھی زیادہ پر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے سب سے بڑے سوشل پروٹیکشن پروگرام کا اعلان کیا، خیبر پختون خوا اور پنجاب کے ہر شہری کو 10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت حاصل ہو گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ ہی ہیلتھ کارڈ ہو گا جس کے ذریعہ کسی بھی سرکاری اسپتال میں علاج مفت ہو گا، 50 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد رعایت ملے گی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم ن لیگ کی طرح مہنگے منصوبے لگا کر معیشت کا بیڑہ غرق نہیں کر رہے، غریب لوگوں کو براہِ راست امداد کی فراہمی عمران خان کا وژن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر