
آغا سراج درانی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا حکم نامہ کچھ دیر میں جاری کریگا۔
گھر کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری سے کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کو آج شام لانڈھی جیل سے ڈیفنس میں ان کے گھر منتقل کیا جائے گا۔
متعلقہ خبر: نیب نے آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکرسندھ اسمبلی کی آمد ورفت میں خطرات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہےکہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں حراست میں لیا تھا۔
آغا سراج درانی پر الزامات کی نوعیت کیا ہے؟
آغا سراج درانی، ان کی اہلیہ، بچوں، بھائی اور دیگر ملزمان پر مبینہ طور پر غیر قانونی طریقوں سے بنائے گئے ایک ارب 61 کروڑ روپے کے اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔
نومبر 2019 میں انہیں نیب نے گرفتار بھی کیا تھا، اس ریفرنس میں ان کے خلاف فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News