سابق صدرآصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو مریم نواز کے اکلوتے بیٹے جنید کے ولیمے میں شر کت کرینگے یانہیں ؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آ گئی۔
کیپٹن (ر) صفدرنے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری اوربلاول شادی پرنہ بھی آئیں توکوئی بات نہیں، آصف زرداری ہمارے دل میں ہیں۔
انہوں نے بیٹے جنید کے ولیمے پر کھانے کے اہتما م کے حوالے سے بتایاکہ ون ڈش پروگرام رکھیں گے۔
انہوں نے وفاقی وزیر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ فواد چوہدری کو جہلم میں مچھلی بھی کوئی اداھار نہیں دیتا، ن لیگ کےپاس اتنا وقت نہیں فواد چوہدری کی بات کاجواب دیں۔
کیپٹن (ر) صفدرنے مزید کہاکہ فواد چوہدری شام کو پانی بھی ادھار مانگ کر پیتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے جنید صفدر کی شادی سے متعلق عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ میرے بیٹےکی شادی نجی اور خاندانی معاملہ ہے، میں دوسری ماؤں کی طرح سیاسی بیان بازی کا نشانہ بنے بغیر یہ خوشی کا دن منانے کی مستحق ہوں۔
My son’s wedding is a private,family affair. I,like all mothers,deserve a chance to celebrate the occasion without attracting political commentary. I humbly request media and everyone else to respect the family’s right to privacy. Thank you 🙏🏼— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 7, 2021
مریم نواز نے مزید کہا کہ میں میڈیا اور باقی سب سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتی ہوں کہ وہ خاندان کے رازداری کے حق کا احترام کریں۔
اپنے پیغام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آخر میں شکریہ بھی لکھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
