Advertisement
Advertisement
Advertisement

وجیہہ سواتی کیس میں بڑی پیش رفت، سابق شوہر کا قتل کا اعتراف

Now Reading:

وجیہہ سواتی کیس میں بڑی پیش رفت، سابق شوہر کا قتل کا اعتراف

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ملزم رضوان حبیب نے اپنی سابقہ بیوی وجیہہ سواتی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

ملزم سابق شوہر رضوان حبیب نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رضوان حبیب نے وجیہہ سواتی کو خیبر پختون خوا کے علاقے میں لاش کو چھپانے کا انکشاف کیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کی ٹیمیں لاش کی برآمدگی کے لئے خیبر پختون خوا کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔

یادرے ہے راولپنڈی پولیس نے بدھ کے روز سابقہ بیوی کے اغواء کے الزام میں شوہر رضوان حبیب کو گرفتار کیا تھا۔

Advertisement

وجیہہ قتل کیس کا پس منظر

مورگاہ پولیس نے 2 نومبر کو مغویہ کے بیٹے عبداللہ مہدی کی مدعیت میں ان کی والدہ کے اغواء کا مقدمہ درج کیا تھا۔

بیٹے کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ والدہ اپنے بھانجے کے ساتھ 16 اکتوبر کو فلائٹ نمبر BA-0261 کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان آئی تھیں۔ انہیں 22 اکتوبر کو فلائٹ نمبر BA-0260 سے واپس جانا تھا۔

ایف آئی آرکے مطابق ان کی والدہ اور 2 مزید بچے سب امریکی شہریت کے حامل ہیں اور والد کی وفات کے بعد سے امریکا میں ہی مقیم ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ والدہ اپنے سابقہ شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کے معاملات سلجھانے کے لئے پاکستان آئی تھیں، سابق شوہر رضوان حبیب نے انہیں جائیداد کی خاطر اغوا کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ رضوان حبیب وجیہہ سواتی اور ان کے بھانجے کو ڈی ایچ اے راولپنڈی کے ایک گھر لے کر گئے اور انہیں بند کر دیا۔ جب بھانجے کی آنکھ کھلی تو وجیہہ سواتی اور ان کے سابق شوہر وہاں موجود نہیں تھے۔ ان کے بھانجے کو بھی ملازموں نے گھر میں لاک کر رکھا تھا لیکن وہ اپنی جان بچاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Advertisement

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ وجیہہ سواتی کے پاس ان کے بھانجے کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ بھی تھا تاہم وہ ایمرجنسی سفری دستاویزات بنا کر 22 اکتوبر کو پاکستان چھوڑ کر برطانیہ لوٹنے میں کامیاب ہوگئے۔

بیٹے کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان کی والدہ کو اغوا کرنے میں ان کے سابق شوہر ملوث ہیں جب کہ انہیں رضوان حبیب کی جانب سے قتل کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر