بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر میسور میں ایک جوڑے کو کھمبے سے باندھ کر گھنٹوں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق شوہر سے پانچ سال تک الگ رہنے والی خاتون نے ایک شخص کو چائے پر گھر بلایا۔
اس بات کا سابق شوہر اور اس کے بھائی کو پتا چلا تو وہ موقع پر گھر میں داخل ہوئے اور جوڑے کو گھسیٹتے ہوئے باہر لے آئے، جہاں انہیں کھمبے سے باندھ کر عوامی تذلیل اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
واقعہ 25 نومبر کو پیش آیا تھا۔ تاہم، اس کی ویڈیوز اور تصاویر اب منظر عام پر آئی ہیں جنہیں بڑے پیمانے پر آن لائن شیئر کیا جارہا ہے اور دیکھنے والے کرب میں مبتلا ہیں۔
کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرد اور ایک عورت اندھیرے میں بجلی کے کھمبے کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں، عورت کو کانپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ جکڑے ہونے کے باعث حرکت کرنے سے قاصر ہے۔
مبینہ طور پر جوڑے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کھمبے سے باندھ کر کئی گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیا گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ناکام شادی سے خاتون کے تین بچے ہیں اور وہ پچھلے کچھ سالوں سے اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھیں۔
واقعے کے ایک منٹ طویل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی لوگ جوڑے کے گرد دائرے کی شکل میں کھڑے ہیں اور مدد کے لیے بار بار چیخنے کے باوجود کوئی بھی ان کی مدد کو آگے نہیں بڑھ رہا۔
تنازعے کو حل کرنے کی کوشش میں گاؤں کے سرپنچوں نے اگلے دن ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ “ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ہماری تحقیقات جاری ہیں۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
