محکمہ جنگلی حیات نے ایک بڑے بارہ سنگھے (موس) کو عمداً مارنے والے شکاری کی شناخت کے لئے 2000 ڈالر انعام رکھا ہے۔
امریکی ریاست کے ایک چھوٹے سے شہر پیٹن کے محکمہ جنگلی حیات کو خبر ملی کہ غیرقانونی طور پر ایک بڑے بارہ سنگھے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جب اہلکار اس مقام پر پہنچے تو اس کی لاش برف میں اٹی پڑی تھی لیکن اس کے بدن سے گوشت کا بڑا حصہ کاٹا گیا تھا۔

لیکن کئی روز تک اس واقعے کا سراغ نہ مل سکا تو انتظامیہ نے ذمے دار کی شناخت پر دوہزار ڈالر کا انعام رکھا تاکہ اس بے رحم قاتل کو گرفتار کیا جاسکے۔ اس کے بعد خود پولیس نے بھی سوشل میڈیا پر یہ پیغام نشر کیا اور رابطے کے نمبر بھی لکھے ہیں۔
واضح رہے کہ جنگلی حیات کے اس پارک میں کسی بھی جانور کا شکار کرنا یا پکڑنا سخت منع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
