Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی یونین 40 ہزار افغان مہاجرین کو پناہ دینے پر رضامند

Now Reading:

یورپی یونین 40 ہزار افغان مہاجرین کو پناہ دینے پر رضامند
یورپی یونین

یورپی یونین

یورپی یونین کے 15 ممالک نے 40 ہزار افغان مہاجرین کو پناہ دینے پررضامندی ظاہر کردی۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی ہائی کمشنر برائے داخلہ یلوا جوہانسن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم 40 ہزار افغان مہاجرین کی آبادکاری کریں گے،  یہ فیصلہ نہایت متاثر کن اور باہمی اتحاد کی ایک مثال ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے (اے ایف پی) کو دستیاب ڈاکیومنٹس کے مطابق جرمنی 25 ہزار افغان مہاجرین کو پناہ دے گا، نیدرلینڈ 3 ہزار 159 افغان مہاجرین کو قبول کریں گے اور سپین اور فرانس 2500 ، 2500 مہاجرین کو پناہ دیں گے جب کہ باقی ممالک کم تعداد میں افغان مہاجرین کو قبول کریں گے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے یورپی یونین سے درخواست کی تھی کہ وہ 5 سال کے دوران 42 ہزار 500 مہاجرین کو قبول کرنے کی استدعا کی تھی تاہم 27 ممالک کی یونین میں سے متعدد ممالک نے اس پر اعتراض کیا تھا۔

مزید پڑھئے؛ پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے، فواد چوہدری

Advertisement

رواں سال اگست میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد تقریباً 85 ہزار افغان اپنے ملک سے فرار ہوکر یورپی یونین اور ان کے اطراف کے ممالک میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یواین ایچ سی آر) نے خبردار کیا تھا کہ 85 ہزار لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے اور وہ مشکل صورتحال سے دوچار ہیں، انہیں دوبارہ آبادکاری کی ضرورت ہے لہذا یورپی یونین کو آدھے لوگوں کو پناہ دینی چاہیے۔

واضح رہے 20 سال کی طویل جنگ کے بعد امریکی فوج اچانک راتوں رات افغانستان سے نکل گئی تھی اور اس دوران یورپی یونین کے 24 ممالک 28 ہزار مہاجرین کو پناہ دے چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر