Advertisement
Advertisement
Advertisement

مائیکرو سافٹ کا پائریٹڈ سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان

Now Reading:

مائیکرو سافٹ کا پائریٹڈ سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے پائریٹڈ سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کے لیے اہم اعلان کردیا ہے۔
کمپیوٹرکے استعمال کنندگان کے لیے آپریٹنگ سسٹم ونڈوزسے سہولیات کا ایک نیا راستہ پیدا کرنے والی کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنی ایپلی کیشنزاوردیگرسافٹ ویئرکے پائریٹڈ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے انوکھی پیش کش کردی ہے۔ جس کا مقصد دنیا بھرکے لاکھوں، کروڑوں صارفین کی جانب سے بلا جھجک بنا لائسنس کے ونڈوزاور مائیکرو سافٹ آفس استعمال کرنے والے افراد کو آفیشل پلیٹ فارم پرلانا ہے۔

کمپیوٹرٹیکنالوجی کی خبریں دینے والی ویب سائٹ پی سی ورلڈ کے مطابق مائیکروسافٹ نے پائریسی کے سدباب کے لیے موثراقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں مائیکرو سافٹ جعلی، بنا لائسنس اورپائریٹڈ کاپی استعمال کرنے والے صارفین کوایم ایس آفس 365 کے آفیشل اورقانونی ورژن کی قیمت میں 50 فیصد کی رعایت دے رہا ہے۔

مائیکروسافٹ کے اس اہم اقدام کا مقصد پائریٹڈ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو آٖفس 365 سوٹ کی خریداری اور اس کے آن لائن استعمال کی ترغیب دینا ہے۔

دوسری جانب مائیکروسافٹ اب اس طرح کی ایپلی کیشن فراہم کرنے والی واحد کمپنی نہیں رہی اوراس کی روایتی حریف کمپنی گوگل نے ایم ایس ورڈ کی جگہ گوگل ڈوکس، ایکسیل کی جگہ شیٹس، پاور پوائنٹس کی جگہ سلائیڈ اور دیگرایم آفس ایپلی کیشنز کے متبادل پیش کردیے ہیں۔ جب کہ مفت ہونے کی وجہ سے بہت سے ادارے اورافراد مائیکروسافٹ کوچھوڑکربتدریج گوگل کی ان ایپلی کیشنزکواپنا رہے ہیں۔

Advertisement

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ نے درج بالا عوامل کومد نظررکھتے ہوئے اپنی بقا کے لیے رعایت کے ساتھ ساتھ دیگر مراعات بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کا اعلان کچھ ہی عرصے میں متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر