Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس اگلے سال جنوری میں حملہ کر دے گا ، یوکرینی وزیر دفاع کا خدشہ

Now Reading:

روس اگلے سال جنوری میں حملہ کر دے گا ، یوکرینی وزیر دفاع کا خدشہ

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی وزیردفاع  نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنوری میں روسی افواج یوکرین پر حملہ کر دیں گی۔

یوکرین کی سرحد ‏پر روسی فوجیوں کی تعداد 94 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی افواج کا بڑی تعداد میں یوکرینی سرحد پر جمع ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یوکرین اسے اکسائے اور وہ حملہ کر دے لیکن یوکرین ایسا نہیں کرے گا، لیکن اگر روس نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین ہمیشہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کا خواہش مند ہے اور مسلئے کا سیاسی اور سفارتی حل میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے مغربی مماک کو خبردار کیا ہے کہ وہ مقررہ حدود کو عبور کرنے کی غلطی نہ کریں ورنہ خوفناک جنگ مسلط کر دی جائے گی۔

Advertisement

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جیز نے یوکرین میں روسی فوج کی موجودگی اور مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔ اُن کا ‏کہنا تھا کہ ’ہم نے حالیہ ہفتوں کے دوران یوکرین میں روسی فوج بڑی تعداد میں دیکھی، یہ تشویشناک بات ہے ‏کیونکہ اگر روس نے روش ترک نہ کی تو صورت حال اور تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘۔

روسی صدر نے اس الزام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک طرف تو یوکرین کے ساتھ معاملات اختتام کی جانب ‏بڑھ رہے ہیں تو دوسری جانب مغربی ممالک بیلا روس اور پولینڈ مہاجرین کے لیے سرحدیں بند کر کے دباؤ ‏بڑھانے کی کوشش کررہا ہے‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر