Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کے شہروں پر ہارے ہوئے جواریوں کا قبضہ ہونے نہیں دیں گے، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

سندھ کے شہروں پر ہارے ہوئے جواریوں کا قبضہ ہونے نہیں دیں گے، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے شہروں پر ہارے ہوئے جواریوں کا قبضہ ہونے نہیں دیں گے۔

بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے کالے کرتوت دھونے کے لیے نوابشاہ کا لٹیرہ میدان میں ہے

انہوں نے کہا کہ کالے قانون پر عوامی احتجاج اور اپوزیشن کی مشترکہ جدوجہد سے زرداری ٹولے کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ سندھ کی عوام اس کالے قانون کے خلاف اپنا بھرپور موقف پیش کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام زردارانہ اور سردارانہ نظام ہے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل آئین پاکستان کے خلاف ہے۔ بلاول صاحب نظام لانے میں 14 سال لگے ہیں اب اسے نافذ کرنے میں کیا 14 سو سال لگیں گے؟

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا پیپلزپارٹی نے سر قلم کردیا ہے، سارے اختیارات وزیر اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے حوالے کیے جارہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ زرداری گینگ کو ون ونڈو آپریشن چاہیے جسے ایک وزیر اور سیکریٹری انہیں ریکوری کرکے دیں، اب سرداروں اور وڈیروں کے بیٹے بھتیجے رشیدار میمبر بنیں گے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کی بطور مشیر قانون، کوسٹل ڈولپمنٹ اور ماحولیات کارنامے سب کے سامنے ہیں، مرتضیٰ وہاب کو کراچی پر نوٹ کے ذریعے مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی عوام اس سردارانہ اور زردارانہ نظام کے خلاف بھرپور جدوجہد کرے گی، کراچی سمیت سندھ کے شہروں پر ہارے ہوئے جواریوں کا قبضہ ہونے نہیں دیں گے۔

اس سے قبل کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سیاسی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، ملک میں مشکلات ۔کے باوجود پیپلز پارٹی کے لوگ محنت کر رہے ہیں اور حکومت کا ہر سطح پر ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہم کراچی کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل میں کمی لائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ میں کراچی میں پیدا ہوا ہوں، کراچی کو پورا حق دلائیں گے، کراچی کو حق ملا تو پورے پاکستان کو مل جائے گا، ہم صوبے میں مضبوط لوکل گورنمنٹ سسٹم لانا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کی کوشش ہے، کراچی سمیت  پورے صوبے میں لوکل گورنمنٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے تحت ہمیں ہمارا حصہ ملنا چاہیے، ہم سے این ایف سی کا حساب مانگ ررہے ہو تو پنجاب؛ کے پی سے کیو نہیں لے رہے حساب؟؟

Advertisement

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بلدیاتی نمائندوں نے اپنی مدت پوری کی، کراچی میں ہمارے سیاسی مخالفین کا میئر تھا لیکن مدت پوری کرنے دی، ہم نئے بلدیاتی نظام میں بلدیات کے نمائندوں کو اختیارات دینگے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر لوکل ٹیکس لوکل باڈی نظام کو دینگے، پانی، صحت، تعلیم سمیت سالڈ ویسٹ کے تمام اختیارات لوکل باڈیز کو دینگے، کراچی بڑی آبادی والا شہر ہے، اس نئے نظام سے کراچی میں ترقی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 30 سال سے زائد حکومت والوں کی کارکردگی کچھ ایک طرف جب کہ پیپلز پارٹی کے ایڈمںسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کی تین ماہ کی کارکردگی ایک طرف ہے، مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کارکردگی شاندار ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف 10 دسمبر کو ملک بھر اور 17 دسمبر کو سندھ بھر میں احتجاج کرے گی جب کہ 27 دسمبر  کو گڑھی خدا بخش میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج لانے کا اعلان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رضی دادا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستانی تجارت کو بڑا دھچکا، تمام شعبوں کی مجموعی برآمدات مزید گر گئیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر