Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں کمی

Now Reading:

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں کمی

سندھ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان نشتر اسپتال میں ڈینگی وارڈ میں 8 مریض زیرعلاج ہیں۔

نشتراسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زیرعلاج 5 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق جبکہ 3 مریض کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

خیال رہے کہ ڈینگی میں مبتلا مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Advertisement

محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4ہزار 616 ہے اور اب تک ڈینگی کے باعث جان بحق ہوانے والے افراد کی کل تعداد 21 ہے۔

اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا صرف 1 کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ  2626افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1990مریض موجود ہیں۔

 ڈینگی سے کیسے بچا جائے؟

ڈینگی کے مرض سے بچاؤ کے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔ عام لوگوں کی توجہ صرف گندے پانی کی جانب جاتی ہے لیکن اس مرض کو پھیلانے میں اہم ترین کردار صاف پانی ادا کرتا ہے اور مچھر دانیوں اور اسپرے کا استعمال لازمی ہے کیوں کہ ایک مرتبہ یہ مرض ہوجائے تو اس وائرس کو جسم سے ختم ہونے میں دو سے تین ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ بارش کے بعد اکثر گھروں کے آس پاس یا لان ، صحن وغیرہ میں پانی جمع ہو تو اسے فوراً نکال کر وہاں اسپرے کرنے سے ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر